ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی نہریں نکالی گئیں تو24 گھنٹے میں حکومت کو لات مار کر گرا دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

عمرکوٹ: پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نئی نہریں نکالنا نواز لیگ کا خواب ہے جو پورا نہیں ہوگا، اگر ایسا کیا گیا تو 24 گھنٹے میں اس حکومت کو لات مار کر گرا دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ پیپلزپارٹی کے منع کرنے کے بعد بھی وہ کینالز نکال سکے۔ کچھ سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس منصوبے کو ضمنی انتخابات میں کارڈ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

پانی کے عالمی دن کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، حیدرآباد میں مزدوروں اور کسانوں کی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی جبکہ میرپور خاص، بدین، نواب شاہ، دادو، عمرکوٹ اور پڈعیدن میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

خیال رہےکہ یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کی خبریں سامنے آئیں، سندھ کے عوام اور کسانوں کا مؤقف ہے کہ پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے، اگر مزید نہریں نکالی گئیں تو سندھ میں پانی کی شدید قلت ہو جائے گی اور زراعت تباہ ہو جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ زرعی ترقی کے لیے ضروری ہے،پیپلزپارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت کرے گی اور سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں