English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان

القمر

اٹاوہ: کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 28 اپریل کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ اس مقصد کے لیے وزیرِاعظم مارک کارنی نے باضابطہ طور پر گورنر جنرل سے ملاقات بھی کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق  مارک کارنی کا کہنا ہے کہ کینیڈا اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں عوام کا مضبوط مینڈیٹ ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ٹرمپ کی غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں اور ہماری خودمختاری کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک نئی اقتصادی پالیسی کی ضرورت ہے جو نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط کرے بلکہ کینیڈا کو زیادہ محفوظ بھی بنائے، ہمارا جواب ایک مستحکم معیشت اور زیادہ محفوظ مستقبل کی تعمیر ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد مارک کارنی کو لبرل پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا گیا تھا اور 14 مارچ کو انہوں نے اپنی کابینہ کے ہمراہ بطور وزیرِاعظم حلف اٹھایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے