English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعتوں کو فروغ نہ دیں: فضا علی کی اپیل

القمر

اداکارہ فضا علی نے ایک رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے نعتوں کی اہمیت، افادیت اور تقدس پر گفتگو کی۔

فضا علی نے نعتوں میں گانوں کی دھنوں کی آمیزش اور طرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعتوں کے تقدس کا ہر حال میں خیال رکھنا چاہیے۔

اداکارہ فضا علی نے کہا کہ گانوں کی دھن اور طرز پر بنی نعتیں سُن کر ذہن گانوں کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کی حمد و ثنا اور محمد ﷺ کی مدحت کیلیے گانوں کے طرز کا استعمال افسوسناک ہے۔

میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ گانوں کی شاعری بہت نامناسب ہوتی ہے۔ ان گانوں کی دھنوں اور طرز کو نعت میں استعمال کرنا بہت عجیب بات ہے۔

فضا علی کہا کہ میں سب ہی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فامرز سے اپیل کرتی ہوں کہ گانوں کی دھنوں پر بننے والی نعتوں کو فروغ نہ دیں۔

ادکارہ نے ماضی کے نعتوں اور نعت خوانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت بھی تھا جب نعتیں روحانی بالیدگی کا باعث بنتی تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے