English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اختلافات کی انتہا، راج ببر کے بیٹے نے اپنے نام سے باپ کا نام بھی ہٹا دیا

القمر

بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کے بیٹے پراتیک نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پراتیک نے اپنی آنجہانی والدہ اور بالی ووڈ اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نام باضابطہ طور پر پراتیک سمیتا پاٹل رکھ کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

پراتیک ببر نے اپنے نام سے کنیت ’ببر‘ ہٹا کر اپنی والدہ کا نام باقاعدہ سرکاری طور پر جوڑ کر اسے پراتیک سمیتا پاٹل رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے نتائج کی اور کسی کے ردعمل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)

پراتیک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کا نام بھی بدل کر پراتیک سمیتا پاٹل کر دیا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پراتیک ببر نے حال ہی میں ذاتی اختلافات کی وجہ سے اپنی شادی میں والد کو شامل نہیں کیا تھا۔ اپنے والد، راج ببر کی عدم شرکت کے بارے میں قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیتے ہوئے، پراتیک اور ان کی اہلیہ پریا بنرجی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

پراتیک نے اپنی زندگی کے اہم دن پر نہ صرف اپنے والد بلکہ اپنے بھائی یا بہن کو بھی مدعو نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بنے ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے