English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رُخ سلمان اور عامر خان کے بعد کوئی سُپر اسٹار ہوگا یا نہیں؟ عامر نے بتا دیا

القمر

بالی ووڈ کے  مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں بھول جائیں گے۔

اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ’انڈسٹری کے آخری سُپر اسٹارز‘ ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان کے جیسی کامیابی کو دہرانا مشکل ہوگا۔

تاہم عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے ان کے مطابق ہر چیز تخلیق اور تباہی کے عمل میں ہے اور اسی طرح ایک دن لوگ بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کو بھول جائیں گے۔

عامر خان نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سُپر اسٹار نہیں ہوگا۔ ہمارے بعد بہت آئیں گے، ہم لوگ گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ آپ بھول جاؤ گے ہم تینوں کو‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’یہ تو دنیا کی ریت ہے کہ ہر عروج کا زوال ہے اور پھر لوگ بھول جات ہیں ہر چیز کو‘َ

دریں اثنا عامر خان نے حال ہی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور بالی ووڈ کے دیگر دو خانز، شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اور صحیح اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

عامر نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل میڈیاز سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایک فلم میں خان ٹرائیکا کے نظر آنے کا امکان ایک ایسی چیز ہے جس کا ناظرین بھی انتظار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے