ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔ 

ہانیہ عامر کی چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ جلد ہی گلوکار کے ساتھ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس کی اداکارہ نے تصدیق بھی کی تھی۔

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

یہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ ہے جس میں ہانیہ عامر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ دلجیت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ہانیہ عامر اور دلجیت کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے اور وہ ان دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں