English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق مفتی عبدالقوی کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

القمر

مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔

میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر انہوں نے تفصیلاً جواب دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گواہوں کی موجودگی میں محترم اور محترمہ کی باہمی رضا مندی کا نام نکاح ہے لیکن محترمہ کسی کے نکاح میں نہ ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی ایک اور نکاح متعدد ہوتے ہیں لیکن چار سے زیادہ نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ جو نکاح قانون اور قرآن کے مطابق ہو وہ شادی ہے جس میں نکاح فارم پر محترمہ، محترم اور گواہان کے دستخط ہوں اور باقاعدہ طور پر لکھ پڑھت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا نکاح وہ ہے جو قرآنی ہے، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں دوسری شادی کرنا اتنا آسان نہیں تو گناہوں سے بچنے کے لیے صرف نکاح کیا جا سکتا ہے جس کے لیے کسی قسم کی لکھ پڑھت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے