ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر بیٹھے بیشتر لوگوں کی سوچ گندی ہے، مشی خان



کراچی:

معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر بیٹھے کئی صارفین کی ذہنیت کو شدید تنقید کا نشانہ دیتے ہوئے انہیں "گندی سوچ” کا حامل قرار دے دیا۔

گزشتہ روز مشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر سرکاری سطح پر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھارتی اور افغان میڈیا کی بے بنیاد افواہوں کو آگے بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

جوابی ردعمل میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ویڈیو بنانے پر میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، سوشل میڈیا پر لوگوں کو انسانیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ معتبر اکاؤنٹس سے میرے بارے میں گھٹیا باتیں ہوئیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل جب میں نے سوشل میڈیا کھولا تو خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان دنیا میں نہیں رہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ جذباتی کیفیت میں میں نے ویڈیو پوسٹ کردی۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور کہا گیا کہ میں اوور ایکٹنگ کر رہی ہوں۔ لوگوں کو لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے، کیونکہ کسی کے احساسات سچے بھی ہوسکتے ہیں۔ میں نے کوئی ایکٹنگ نہیں کی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں