English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا کس کیساتھ شادی کرنے والی ہیں؟

القمر

دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا پڈوکون جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیشا کی منگنی روہن آچاریہ سے ہوئی ہے جو فلمی دنیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ روہن، دریشا آچاریہ کے بھائی ہیں جن کی شادی کرن دیول یعنی سنی دیول کے بیٹے سے ہوئی تھی۔

اگرچہ پڈوکون خاندان کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا لیکن دکن کرانیکل کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس رشتے میں رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا۔ 

ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کے والدین اور سُمِت آچاریہ کے گھرانے کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور متعدد تقریبات میں ملاقاتوں کے دوران انیشا اور روہن کے درمیان قربت بڑھی۔

شادی کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا جبکہ دونوں نے اپنی محبت کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی روہن آچاریہ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے