English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے 10 سال بڑے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوسری شادی کرلی

القمر

بھارت میں مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے اپنے دس سال بڑے بوائے فرینڈ اور فلم ڈائریکٹر سے دوسری شادی کرلی، اُن کا یہ اعلان مداحوں کیلیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا۔

سمانتھا رتھ پرابھو نے شادی کی خوش خبری انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے سنائی اور باقاعدہ فلم ساز راج نیدی مرو کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سادگی کے ساتھ یکم دسمبر 2025 کو شادی کی جس میں صرف گھر کے افراد شریک ہوئے۔

شادی کی تصاویر مداحوں کیلیے بڑا سرپرائز ثابت ہوئیں کیونکہ اس سے قبل اداکارہ یا فلم ساز کی طرف سے اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

بھارتی میڈیا کے مطابق سمانتھا عمر میں اپنے شوہر سے دس سال چھوٹی ہیں۔ یہ اُن کی دوسری شادی ہے اور اس سے قبل وہ فلم انڈسٹری کے ہی اداکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ رشتہ لمبے عرصے نہیں چل سکا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے