ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائزہ خان ’کاسمیٹک سرجری‘ کے بعد ’مائیکل جیکسن‘ قرار

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی میں اضافے کیلیے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

عائزہ خان آجکل اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یورپ میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے نوٹس کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

preview

مداحوں نے خصوصاً بالوں کا انداز اور چہرے پر دیگر تبدیلیاں دیکھ کر سوالات کیے اور اندازہ لگایا کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

preview

اس حوالے سے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔

preview

تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ خان تو اب مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’آپ پہلے ہی خوبصورت ہیں تو پھر کیوں کاسمیٹک سرجری کروائی؟ ایک اور صارف نے نوٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی ناکھ کو کیا ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یاد نہیں آپ کیسی تھیں مگر کچھ تبدیلی ضرور ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں