English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ہائی اسپیڈ ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

القمر

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کھلے سمندر میں ایک کارروائی میں بڑے پیمانے پر ہائی اسپیڈ ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے ساحل سے متصل علاقے مالان میں کی گئی۔ موصولہ اطلاع پر بروقت کارروائی سے سمندری راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ انفورسمنٹ میرین یونٹ کی جانب سے الغفوری اور الکبیر نامی لکڑی کی دو لانچوں کو روک کر اسکی تلاشی لی تو دونوں لانچوں سے مجموعی طور پر 38ہزار 265لیٹر ہائی اسپیڈ اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد ہوا۔

معین وانی کے مطابق برآمدہ اسمگل شدہ ڈیزل اور دونوں لانچوں کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے دونوں لانچیں اور اسمگل شدہ ڈیزل ضبط کرکے کسٹمز گودام منتقل کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے