ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک؛ پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

رواں سال صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ گندم کے آٹے کے حساب سے 300 روپے، جو کے حساب سے 1100 روپے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جائے۔

اسی طرح کھجور کے حساب سے 1600 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے اور سرکاری آٹے کے حساب سے 200 روپے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے صاحبِ استطاعت افراد کو ہدایت کی کہ وہ گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔


Express News

رمضان المبارک: دنیا کے کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور کہاں سب سے چھوٹے ہوں گے؟


Express News

ملک میں رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کر دیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کریں۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید بتایا کہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے، جو کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے، کھجور کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے، کشمش کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 114000 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 162000 روپے ادا کرنا ہوگا۔ سرکاری آٹے کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع یعنی احتیاطاً 2 کلوگرام ہے جب کہ جو، کھجور اور منقیٰ کا نصاب ایک صاع یعنی احتیاطاً 4 کلوگرام بنتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں