English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شہباز شریف بھی مدعو ہوں گے

القمر

ڈھاکا: بنگلا دیش میں انتخابی عمل کے مکمل ہونے کے بعد متوقع وزیر اعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری 17 فروری کو ہوگی۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں وزر اعظم شہباز شریف سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کو مدعو کیا جائے گا۔ جبکہ تقریب میں شرکت کے لیے سارک کے رکن ممالک اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے سربراہانِ حکومت کو دعوت دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری 17 فروری کو ہوگا اور اس تقریب کا انعقاد عبوری حکومت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے نئی حکومت کی تشکیل کا باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔ پارٹی دو تہائی سے زائد نشستیں جیت کر حکومت بنانے جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے