ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات نامنظور، کراچی کو جینے کا حق دیا جائے، منعم ظفر خان

کراچی: منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 2 روز قبل نکالی گئی ریلی پر پولیس کارروائی کو غیر قانونی اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔  ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے پرامن احتجاج کیا، مگر اس کے باوجود کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد کارکن زخمی ہوئے اور کئی کو حراست میں لے کر ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت کے کارکنوں نے اشتعال انگیزی کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بدامنی، اسٹریٹ کرائم اور بھتے کی پرچیاں بھیجنے جیسے مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں، مگر حکومت کی توجہ عوامی مشکلات کے بجائے سیاسی دباؤ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل پر مکمل اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے جبکہ شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی بار بار تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی کو انتظامی خودمختاری دیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے میگا سٹی گورنمنٹ کے قیام کا مطالبہ دہراتے ہوئے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے گل پلازہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور واضح کیا کہ احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں