ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، اعلیٰ فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ خوارج مارے گئے، جبکہ بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں