English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حوثی فورسز کی اسرائیلی اہداف پر بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ

القمر

حوثی گروپ نے بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کے ذریعے اہم اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثی گروپ نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کے ذریعے اہم اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا، بیان کے مطابق یہ کارروائی ایران اور لبنان میں موجود حزب اللہ کے ساتھ تعاون سے کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ اس آپریشن نے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ اس اہم اور غیر معمولی جنگ میں ان کی عسکری مداخلت بتدریج بڑھ رہی ہے اور وہ موجودہ سطح پر نہیں رکیں گے بلکہ آئندہ پیش رفت کے مطابق مزید ردعمل دیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے