English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی افواج خطے میں بدستور موجود، ممکنہ معاہدے تک دباؤ برقرار رکھنے کا عندیہ

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی مرحلے پر صورتحال غیر متوقع رخ اختیار کرتی ہے تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے کیے جا سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے اس بے جا اور بے محل بیان سے خطے میں کشیدگی کے امکانات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ممکنہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے، تاکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

تجزیہ کار ٹرمپ کے اس بیان کو سفارتی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر حالات اچانک بگڑتے ہیں تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے، اور یہ کارروائیاں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور طاقتور ہوں گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ اصول پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے، جس پر امریکا کسی بھی صورت میں سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوج اس وقت مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہتے ہوئے اپنی اگلی کامیابی کی منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے