English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل  پر حملے کرینگے، ترک صدر

القمر

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ اگر جاری سفارتی مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوگان نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات انسانی حقوق اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں،ایسے فیصلے قانون کو نسل پرستی اور فاشزم کے آلے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسیوں اور تاریخی فاشسٹ رجحانات میں مماثلت پائی جاتی ہے، اسرائیل نے سیزفائر کے دوران بھی حملے جاری رکھے، جس سے خطے میں انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا، ترکیہ ضرورت پڑنے پر ایسے ہی اقدامات کر سکتا ہے جیسے ماضی میں لیبیا اور قفقاز کے خطوں میں کیے گئے تھے، اور اسرائیل کو اس کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے غزہ میں جاری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں بڑی تعداد میں شہری، خصوصاً خواتین اور بچےشہید ہوئے ہیں۔ اسی طرح لبنان میں بھی طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے دوران ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بھی حملے جاری رہے، جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان ہوااور یہ صورتحال انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے