English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، امن کے لیے سفارتی کوششوں کو سراہا

القمر

اسلام آباد: کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کینیڈین سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور سہولت کاری کے کردار کو سراہا اور اس ضمن میں کینیڈا کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔ ملاقات کے اختتام پر سفارتی اور تجارتی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے