ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکس اجلاس میں اختلافات، بھارت نے مشترکہ اعلامیے کے بجائے چیئر اسٹیٹمنٹ جاری کردی

بھارت نے نئی دہلی میں ہونے والے برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے بجائے  چیئر اسٹیٹمنٹ جاری کردی، جس سے رکن ممالک کے درمیان بعض اہم عالمی معاملات پر اختلافات سامنے آگئے۔

چیئر اسٹیٹمنٹ میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، خصوصاً غزہ اور خطے میں جاری کشیدگی کے معاملے پر برکس کے بعض رکن ممالک کے درمیان اختلافِ رائے موجود تھا، جس کے باعث متفقہ مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا جا سکا۔

اعلامیے کے مطابق برکس وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور متاثرہ فلسطینیوں تک مکمل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

برکس ممالک نے یکطرفہ جبر پر مبنی اقدامات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہیں۔

اجلاس میں بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہازرانی کے حقوق اور آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا کیونکہ حالیہ مہینوں میں اس خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی تجارت اور بحری راستوں کے تحفظ سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئر اسٹیٹمنٹ میں برکس ممالک نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے برخلاف یکطرفہ ٹیرف اور غیر ٹیرف اقدامات پر بھی شدید تشویش ظاہر کی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں