کراچی: بوہری برادری آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جس میں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تاکہ تمام مراحل پُرامن ماحول میں مکمل کیے جا سکیں۔