English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

القمر

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کے لیے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

ستھرا پنجاب کے ترجمان کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز صوبے بھر سے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور دیگر باقیات ٹھکانے لگائی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ان کے مطابق تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آلائشیں اٹھانے کے بعد گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو عرقِ گلاب سے دھویا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے