لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی۔
میں نے شکریہ کہتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہ کی اور کہا کہ میرے بس کا روگ نہیں، ذمہ داری بڑھ جائے گی۔ کام نہ کر سکا تو آپ ہی کہو گے کہ شوقیہ لے کر بیٹھ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہ میرا نواز شریف نے بڑے پیار والا اور سگے بھائیوں جیسا تعلق ہے۔اس کے بعد بھی انہیں کئی بار مواقع ملے لیکن ہر بار معذرت کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں اور قائد ن لیگ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے کے ساتھ پارٹی کے ہر دور حکومت میں کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔
