English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی کمیشن کی نائب صدر’کاجا‘ کل پاکستان پہنچیں گی

القمر

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

کاجا کالاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، دورے کے دوران اسحاق ڈار اور کاجا کالاس پاکستان۔یورپی یونین تزویراتی مذاکرات کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنی دیرینہ اور کثیرالجہتی شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے، پاک۔یورپی یونین تعلقات مشترکہ اقدار، مضبوط اقتصادی تعاون اور کثیرالجہتی نظام سے مشترکہ وابستگی پر مبنی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان۔یورپی یونین شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے