ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امریکا اور اسرائیل کے دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے مجوزہ بل پیش۫

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں ایک نیا دفاعی بل پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی تعاون کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کی راہ ہموار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ قانون امریکی مالی سال 2027 کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے مسودے کا حصہ ہے، جسے ’’امریکا-اسرائیل دفاعی ٹیکنالوجی تعاون اقدام‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تحقیق، ہتھیاروں کی تیاری اور جدید فوجی ٹیکنالوجی میں اشتراک کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

بل کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایک خصوصی عہدیدار مقرر کریں گے جو دونوں ممالک کے درمیان تمام دفاعی منصوبوں کی نگرانی اور ہم آہنگی کا ذمہ دار ہوگا۔ اس اقدام کے تحت مشترکہ تحقیق، مصنوعی ذہانت، ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر آپریشنز اور جدید جنگی نظاموں میں قریبی تعاون ممکن بنایا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں