English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرسٹر گوہر اسکردو پہنچ گئے، بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت کا مطالبہ

القمر

اسکردو: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان انتخابی مہم کے سلسلے میں اسکردو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بلا روک ٹوک سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسکردو آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ انتخاب صرف اقتدار کی جدوجہد نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں جمہوری مستقبل کے تعین کا مرحلہ ہے، پی ٹی آئی اپنی کارکردگی، نظریے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام سے رجوع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن اور شفاف انتخابی ماحول چاہتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع ملنے چاہئیں تاکہ عوام آزادانہ فیصلہ کر سکیں۔

دوسری جانب انہوں نے خیبر پختونخوا میں پارٹی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں، بیرون ملک موجود ارکان کے علاوہ پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس میں تمام اہم ارکان شریک ہوئے، تمام اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 92 میں سے 25 سے زائد ارکان غیر حاضر رہے تھے، جس کے بعد پارٹی اندرونی صورتحال پر سیاسی حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے