English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے

القمر

گلگت بلتستان میں انتخابات کا سیاسی دنگل سج گیا، سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت گلگت بلتستان پہنچ گئی، بلاول بھٹو زرداری آج شگر میں جسلے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر، عابد شیر علی بھی گلگت پہنچ گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے اسکردو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن ودیگر نے استقبال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اسکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا سلسلہ 5 جون رات 12 بجے تک جاری گا جبکہ پولنگ 7 جون کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے