English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان انتخابات 2026: انتخابی مہم عروج پر، تحریک انصاف کا آزادانہ مہم نہ چلانے کا الزام

القمر

اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دیامر سے گلگت اور غذر تک سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے جبکہ جلسے، کارنر میٹنگز، انتخابی ریلیاں اور روایتی ثقافتی سرگرمیاں انتخابی ماحول کو مزید گرم کر رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسے انتخابی مہم آزادانہ طور پر چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ اس کے امیدوار مختلف حلقوں میں الگ الگ انتخابی نشانات پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

دیامر کی شاہراہوں پر سیاسی قافلے سرگرم ہیں، گلگت میں انتخابی دفاتر نعروں سے گونج رہے ہیں جبکہ غذر میں بھی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی انتخابی مہم چلانے کے لیے اپنی کابینہ کے ساتھ گلگت میں موجود ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی گلگت میں انتخابی مہم چلانے کے لیے اپنی بہن آصفہ زرداری کے ساتھ جلسے اور دیگر میٹنگز کرنے میں مصروف ہیں۔

ادھر گلگت میں استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی دفتر میں جشن کا سماں دیکھا گیا، جہاں کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار خان اکبر خان نے کہا ہے کہ ان کا اصل مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ اس مرتبہ عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے