ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے  نیب سے مدد طلب کر لی ہے۔

کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ہیر پھیر کی نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کو ارسال کرے۔

ذرائع کے مطابق زیرِ جائزہ مالی بے ضابطگیوں میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملات بھی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے اجلاس کے دوران مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 50 آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

اجلاس میں اسپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے اور آڈٹ اعتراضات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں