ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 جون کو طلب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدارت کرینگے

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 جون کو طلب کرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی رولز میکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو رولز کی تشکیل سے متعلق اپنی تجاویز مرتب کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز میں ججز کے امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے کمیٹی کی تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں