ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی؛ ڈرائیور کو نیند آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، 8افراد زخمی



راولپنڈی:

موٹر وے ایم-2 پر چکری انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ چنگان کاروان کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 10 سالہ حارث، 30 سالہ عارف، 7 سالہ وارث عارف، 7 سالہ امامیہ طارق اور 30 سالہ بلال نصیر شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں