ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو زیادہ حصہ ملنے کی وجہ سے وفاق کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث اہم اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم تجویز یہ ہے کہ اس پروگرام کے مستحقین کو ادائیگیاں ان کے متعلقہ صوبے خود کریں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد غربت کے خاتمے کی ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دوبارہ واضح کیا کہ کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں