ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوئر دیر کے جنگلات میں آگ بے قابو، آبادی کو خطرات لاحق

لوئر دیر کے جنگلات میں آگ بے قابو ہو گئی، جس سے آبادی کو خطرات لاحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں گھنے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے، جس کے باعث آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی اور قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی درخت، جڑی بوٹیاں اور جنگلی حیات متاثر ہوئے ہیں۔ آگ کے مسلسل پھیلاؤ نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس اور دیگر فلاحی تنظیمیں مشترکہ طور پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مختلف مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں کر رہی ہیں تاکہ جنگلات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے اور آبادی کو درپیش خطرات کم کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں