English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر کےعوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

القمر

میرپورآزاد کشمیر کےغیورعوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےاحتجاج کا حصہ بننےسےانکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میر پورآزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثراوردیہاڑی دار طبقہ پس جائے گا۔ 

ایک شہری کا کہنا تھا کہ احتجاج پرتشدد ہواتودشمن فائدہ اٹھائےگا،معاملے کاحل صرف مذاکرات کےذریعے کیا جائے، پاکستان اورکشمیرایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے،شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہری نے مزید کہا کہ کالعدم  جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےاحتجاج سےآزاد کشمیرکا پرامن ماحول خراب ہو گا۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےاعلان کےبرعکس میرپورمیں مارکیٹیں اورکاروباری مراکزکھلےہیں۔

مزید برآں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہٹ دھرمی چھوڑے، اپنےمطالبات کےلیےمیزپرآکربات کرے۔ لاک ڈاؤن مسائل کاحل نہیں، میرپورکےعوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرتحفظات کااظہاربھی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے