English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں مالی سہولیات کی توسیع، عوامی خوشحالی اور معاشی ترقی کا نیا سفر

القمر

رواں سال آسان مالی سہولتیں بڑھانے کیلئے پاکستان میں ڈیجیٹل فنانسنگ، ہاؤسنگ اور ہنر مندی کے نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔

زرعی شعبے میں ڈیجیٹل فنانسنگ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار نئے قرض لینے والے افراد کو مالی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈیجیٹل قرضوں اور انشورنس سے چھوٹے پیمانے کے کسانوں اور کاروباری افراد کو آسان مالی رسائی حاصل ہو رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے "اپنا گھر” اسکیم کے تحت اب تک 11 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ کے تحت 40 ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی کی جا چکی ہے۔

توانائی بچت فنانسنگ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پنکھوں کی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس اقدام سے اب تک 8 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان نے حکومتی ضمانت اور روزگار سے منسلک مالی معاونت کے ساتھ اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ بھی متعارف کرا دیا ہے، یہ اقدامات مالی شمولیت، روزگار، رہائش، زرعی ترقی اور توانائی بچت کے ذریعے معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے