English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی اور پشاور میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، بچوں سمیت 8 افراد زخمی

القمر

راولپنڈی اور پشاور میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے کری روڈ صادق آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

دوسری جانب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے وقار ظاہر ہاسٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ اور آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ترجمان وسیم خٹک کے مطابق واقعہ صبح آٹھ بجے پیش آیا جب ہاسٹل کے ایک کمرے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں کمرے کا رہائشی سمیت مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو سروسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر منتقل کردیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے