سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ

تحقیقاتی رپورٹ آج ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی،متاثرہ خاندان کو بھی کاپی فراہم کی جائے گی

October 20, 2026 · اہم خبریں, قومی

میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ

میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ

کراچی: سندھ کابینہ نے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق میر رضا کیس کی رپورٹ 7 مختلف لفافوں میں سندھ کابینہ کے سامنے پیش کی گئی، رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی میں ضیاء لنجار، ناصر شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میر رضا کیس کی رپورٹ کی کاپی متاثرہ خاندان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں