شوپیاں/جنوبی ضلع شوپیاں کے کیَلر علاقے میں دونارو کے جنگلات سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، جنگلاتی علاقے میں کچھ کتوں کو نومولود کی لاش گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ واقعے کا علم ہونے پر چند مقامی افراد نے مداخلت کرتے ہوئے لاش کو کتوں سے چھڑایا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس تھانے کو دے دی گئی ہے تاکہ ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اطلاعات کے مطابق، پولیس اس معاملے کا نوٹس لے سکتی ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments