کپواڑہ/شمالی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں ایک باغ میں بے ہوش ہونے کے بعد 58 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون منگل کی دیر شام باغات پورہ کے قریب واقع اپنے باغ میں اچانک بے ہوش ہوگئیں۔ے
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت مغلی بیگم زوجہ مرحوم محمد حیات صوفی، ساکنہ نگرناڈ، حال کچواری ہندواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments