ادھم پورہ میں مسافر بس حادثے کا شکار، لڑکی جاں بحق، 16 زخمی

ادھم پورہ/ضلع ادھم پورہ میں بدھ کے روز بسنت گڑھ-رام نگر سڑک پر ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی کی موت ہو گئی جبکہ 16 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ایک افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ لاٹی-بسنت گڑھ تحصیل کے پاچونڈ علاقے میں گلی گالا کے مقام پر پیش آیا۔
افسر کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے چھ مسافروں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر منتقل کیا جا رہا تھا، جبکہ دیگر زخمیوں کا پرائمری ہیلتھ سینٹربسنت گڑھ میں علاج کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے حادثے کے بعد ضلع ادھم پورہ کے ڈپٹی کمشنر اننت دویدی سے بات کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مقامی لوگوں کی بروقت مداخلت سے تمام مسافروں کو فوری طور پر بس سے نکال لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت اور حادثے کی وجوہات سمیت مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں