عمر عبداللہ آج اننت ناگ میں 52 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

اننت ناگ/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج ضلع اننت ناگ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
سرکاری حکام کے مطابق، وزیر اعلیٰ کے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف اہم عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ متعدد نئے ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 52 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق، ان منصوبوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے، جن کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور علاقے میں شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات کے ازالے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں