45ویں آل پاکستان ختمِ نبوت کانفرنس 29 اکتوبر کو ہوگی

عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیرِ اہتمام 45ویں سالانہ دو روزہ آل پاکستان  سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس 29 اور 30 اکتوبر کو مرکزِ ختمِ نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہوگی۔

اس عظیم الشان دینی اجتماع کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخِ عظام، مذہبی قائدین، طلبۂ مدارس اور لاکھوں عشاقِ رسول ﷺ قافلہ در قافلہ شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے مختلف اجلاسوں کی صدارت حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا خواجہ خلیل احمد اور دیگر اکابرِ مشائخ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں