خیبرپختونخوا،پی ٹی آئی دورِ حکومت میں صوبائی اسمبلی سے منظور 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

کمیٹی کو سات روز کے اندر اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرنے کی ہدایت ، جائزے میں صوبے کے 20 محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں

October 29, 2026 · اہم خبریں, قومی

خیبرپختونخوا،پی ٹی آئی دورِ حکومت میں صوبائی اسمبلی سے منظور 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا،پی ٹی آئی دورِ حکومت میں صوبائی اسمبلی سے منظور 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں صوبائی اسمبلی سے منظور کیے گئے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے محکمہ قانون نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو سات روز کے اندر اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جائزے میں صوبے کے 20 محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں، جبکہ پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قانون سازی بھی زیرِ غور آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ ان میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جاسکیں۔

اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 بھی نظرثانی کے لیے زیرِ غور ہے۔ کمیٹی اس قانون میں ممکنہ ترامیم کرنے یا اسے واپس لینے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات پر 9 مئی 2023 کے مقدمات کے تناظر میں بھی غور کیا جارہا ہے۔

کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے متعلقہ حکام کو پیش کرے گی، جس کے بعد قوانین میں ترمیم یا انہیں واپس لینے کے بارے میں حتمی فیصلہ مجاز اتھارٹی کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں