لنگیٹ میں ریچھ کے حملے میںتین افراد زخمی

کپواڑہ/شمالی ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں منگل کو جنگلی ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ لنگیٹ کے یارو علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک جنگلی ریچھ نے تین افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
ادھر مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کے مزید حملوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔پولیس نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں