ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف دیں گے،وزیراعظم

ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے اور حکومت عوام کو مناسب نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

November 4, 2026 · اہم خبریں, قومی

ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف دیں گے،وزیراعظم

ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف دیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ایل پی جی درآمد کرکے عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی، جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے اور حکومت عوام کو مناسب نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول ریلیف پیکج سے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس منصوبے کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو پیٹرول پمپس ریلیف پیکج کے تحت عوام کو پیٹرول فراہم نہیں کر رہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے اور دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو رہی ہیں۔ گزشتہ جمعے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافے کی تجویز تھی، تاہم حکومت نے ریفائنریز کو واضح کیا کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حوالے سے وزیر پیٹرولیم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اقدامات کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ کوششوں کے ذریعے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں