کے این ایس
سری نگر/جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت کے تحت نیشنل کانفرنس کے 11 ارکانِ اسمبلی بدھ کے روز سری نگر کے تلسی باغ میں گریز کے رکن اسمبلی نذیر احمد گریزی کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے، جہاں ایک اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں شریک ایک رکنِ اسمبلی نے تصدیق کی کہ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال جاری ہے اور اس کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔رکنِ اسمبلی نے کہا کہ فی الحال مشاورت جاری ہے اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔ایک اور رکنِ اسمبلی نے بھی اجلاس جاری ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بات چیت کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
یہ اجلاس حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے اندر حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں خاصی اہمیت اختیار کر گیا ہے، بالخصوص اس وقت جب پارٹی کے بعض ارکانِ اسمبلی نے تنظیمی اور حکومتی امور سے متعلق مختلف معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments