ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ کے بھاگیانہ دلوال علاقے کے قریب ہفتہ کی صبح دریائے چناب میں ایک نعش تیرتی ہوئی پائی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے دریا میں ایک نعش کو تیرتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ حکام کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ادھر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments