کشمیر میں تعینات جموں کے ملازمین کو دیوالی منانے کے لیے دو روزہ ’اسپیشل کیجول لیو‘منظور

سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے کشمیر صوبہ کے مختلف محکموں میں تعینات پی ایم پیکیج، مہاجر اور جموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے لیے دیوالی منانے کی غرض سے دو روزہ ’اسپیشل کیجول لیو ‘منظور کی ہے۔حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں 7 نومبر (ہفتہ) اور 9 نومبر (پیر) کو خصوصی چھٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر صوبے کے مختلف محکموں میں تعینات پی ایم پیکیج، مہاجر اور جموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جموں میں دیوالی منانے کے لیے دو روزہ خصوصی اتفاقی رخصت فراہم کی جاتی ہے۔حکم نامے کے مطابق یہ چھٹی 7 اور 9 نومبر 2026 کے لیے منظور کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں