جموں کے میراں صاحب میں 23 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

جموں/جموں ضلع کے میران صاحب علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک 23 سالہ نوجوان اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ نوجوان میران صاحب میں واقع اپنی کرائے کی رہائش گاہ کے اندر مردہ پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو فوری طور پر گورنمنٹ اسپتال گاندھی نگر جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت چندر کے طور پر ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر بہار کا رہنے والا تھا اور جموں میں مقیم تھا۔دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں